Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی میں 10 ہزار تارکین آسمان تلے رہنے پر مجبور

روم۔۔۔عالمی تنظیم ڈاکٹرز وِدآئوٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ یورپ میں مہاجرین کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں اٹلی سب سے نمایاں ہے۔ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے معاہدے کے بعد سے اب تک سمندری راستوں کے ذریعے اٹلی کا رخ کرنے والے پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب یورپ میں مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کے یورپی یونین کے منصوبے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث اٹلی آنے والے تمام مہاجرین اسی ملک میں اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا رہے ہیں۔مہاجرین اور ان کی درخواستوں کی بہت زیادہ تعداد سے نمٹنے میں اطالوی حکام کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:الغوطہ پر شامی فوج کے تازہ فضائی حملے مزید 40 شہری ہلاک

شیئر: