اسرائیل شام میں تشدد کی نئی لہر شروع کرنے سے گریز کرے،پوٹین
ماسکو ۔۔۔ روسی صدر ولادی میرپوٹین نے اسرائیلی وزیراعظم نتنیاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں یہ باور کرایا ہے کہ وہ شام میں تشدد کی نئی لہر شروع کرنے والے اقدامات سے گریز کرے۔ کریملن کے ترجمان نے ماسکو میں میڈیا کو بتایا کہ شام میں اسرائیلی فوج کے حملوں اور ایف سولہ طیارہ مار گرانے سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ دونوں ملکوں کی افواج رابطے میں رہیں گی اور کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات سے گریز کیا جائیگا۔ اسرائیل نے شکوہ کیاکہ ایرانی ڈرون گولان کی پہاڑیوں میں گھس آیا ۔ بعد میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایرانی اور شامی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ایران نے اسرائیلی الزام کی تردید کی۔