Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور مکہ میں گرد وغبار کا طوفان، حد نگاہ ایک کلو میٹر تک محدود

جدہ: جدہ اور مکہ مکرمہ سمیت ذہبان، عسفان، ثول اور الجموم میں آج گرد وغبار کاشدید طوفان ہو گا۔ حد نگاہ انتہائی متاثر ہوگی اور ہوا کی رفتار55کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ 
مزید پڑھیں:جدہ میں زلزلہ نہیں ہوا، افواہ بے بنیاد ہے
گرد وغبار کا طوفان پیر کی صبح 10بچے شروع ہوگا اور شام 4بجے تک رہے گا۔ طوفان کے انتہائی عروج پر حد نگاہ ایک کلو میٹر تک محدود ہوگی۔ دوسری طرف محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ طوفان کے وقت گھروں تک محدود رہیں اور سانس کے مریض گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔ ادھروزارت صحت نے تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔ 
مزید پڑھیں: جدہ میں آج تمام اسکول بند رہیں گے
 

شیئر: