Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستقبل میں عمارتیں فولاد کی بجائے لکڑیوں سے تیار ہونگی

 میری لینڈ.....  مقامی یونیورسٹی کے انجینیئروں نے ایک ایسی مضبوط اور کبھی خراب نہ ہونے والی لکڑی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جو آئندہ برسوں میں تعمیر ہونے والی عمارتوں کی جان ہوگی اور یہ لکڑی اتنی مضبوط ہوگی کہ نہ تو اس کو پھپھوندی لگے گی ، نہ دراڑ پڑیگی اور نہ ہی اس کے اندرسے گولی آر پار ہوسکے گی۔ مصنوعی طریقے سے تیار کردہ یہ لکڑی اپنی طاقت اور مضبوطی کے  اعتبار سے  فولاد نما ہوگی اور عام لکڑیو ں کے مقابلے میں اسکا وزن بھی 6گنا کم ہوگا۔سائنسدانوں نے اس عجب و غریب لکڑی کا کامیاب تجربہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے او رکہا ہے کہ وہ عام لکڑیوں کے  بڑے بڑے ٹکڑوں کو  کافی دیر تک ابالتے ہیں۔اس طرح مستقبل میں اس پر پانی بھی اثر انداز نہیں ہوگا۔ اس پانی میں سوڈیم ہائیڈرو آکسائڈ اور سوڈیم سلفائڈ جیسے کیمیکلز بھی شامل کئے جاتے ہیں۔ ماہرین کا  کہناہے کہ جس طریقے سے یہ لکڑی تیار  کی گئی ہے وہ بہت حد تک اس طریقے سے ملتی جلتی ہے جس طرح انسان نے پہلی بار لکڑی سے کاغذ تیار کیا تھا۔ تمام مراحل سے گزرنے کے بعد ان لکڑیو ںکو دھات کی بنی ہوئی دو موٹی موٹی پرتوں میں جس کی حرارت 212فارن ہائیٹ تک ہوسکتی ہے 50مرتبہ دبانے  کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔
 

شیئر: