Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لٹل پولیس افسر‘، دبئی پولیس نے تین سال کی بچی کی خواہش کیسے پوری کی؟

سارہ نے پولیس فورس کی یونیفارم پہننے کی خواہش ظاہر کی تھی (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ دبئی پولیس)
دبئی پولیس نے تین سال کی ایک بچی سارہ نبیل احمدی کی پولیس فورس کی یونیفارم پہننے کی خواہش پوری کردی۔ لگژری پیٹرول کار میں فیلڈ ٹور کا لطف اٹھانے کا موقع بھی دیا۔
سارہ نے ایک مقامی ہسپتال میں ہونے والے کمیونٹی ایونٹ کے دوران’ لٹل پولیس افسر‘ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
دبئی پولیس کے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا گیا کہ ’سکول سکیورٹی انیشیٹیو ٹیم نے ننھی بچی کے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے فوری قدم اٹھایا۔‘
دبئی پولیس کا یہ اقدام بچوں کی خوشی اور معاشرتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
سکول سکیورٹی انیشیٹیو ٹیم کے سربراہ کیپٹن ماجد بن ساعد الکعبی اور ٹیم کی ڈپٹی سربراہ لیفٹیننٹ مریم عیسی صنقورسمیت کئی افسروں نے دبئی پولیس ہیڈکوارٹرز میں سارہ اور ان کے اہل خانہ کا خیرمقدم کیا، سارہ کو یادگاری تحفہ اور دبئی پولیس کا یونیفارم پیش کیا۔
بعد ازاں دبئی پولیس کے افسران سارہ کو لگژری پیٹرول گاڑیوں میں فیلڈ ٹور پر لے گئے، یادگاری تصاویر بھی لی گئیں۔

پولیس افسران سارہ کو لگژری پیٹرول گاڑیوں میں فیلڈ ٹور پر لے گئے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)

یاد رہے کہ دبئی پولیس کے لگژری پیٹرولنگ یونٹ میں حال ہی میں مزید تین ہائی پرفارمنس مرسیڈیز بینز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ان میں ایک ایڈوانس الیکڑک ماڈل شامل ہے۔
نئی گاڑیاں، اے آئی ٹیکنالوجیزاور پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم سے لیس ہیں جو نئی گاڑیاں شامل کی گئی ہیں ان میں لگژری مرسڈیز ’ایس ایل 55 ایے ایم جی‘، جی ٹی 63 ایے ایم جی‘ اور مرسڈیز بینز الیکٹرک ’ای کیو ایس 580‘ شامل ہیں۔
تمام پیٹرولنگ کاروں میں جدید ترین سسٹم نصب کیا گیا ہے جو مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہے۔

 

شیئر: