Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات

سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے  واشنگٹن میں امریکی ہم منصب کرسٹوفر لینڈاو سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی نمایاں پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔
اس موقع پر وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان بھی موجود تھے۔
یاد رہے سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی امریکہ کے سرکاری دورے پر پیں۔

 

شیئر: