Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر مردوں سے چوڑیاں پہننا ممنوع

دیوبند ۔۔۔ دارالعلوم دیوبند نے مسلم خواتین سے متعلق فتویٰ جاری کیا جس میں مسلم عورتوں کا بازاروں میں جاکر غیر محرم مردوں سے چوڑیاں پہننے کو شریعت کے خلاق قراردیا۔دارالعلوم کے شعبہ افتاء سے دریافت کیا گیا تھا کہ عام طور پر چوڑیاں بیچنے اور پہنانے کا کام مرد کررہے ہیں۔عورتوں کو چوڑیاں پہننے کیلئے اپنے ہاتھ غیر مردوں کے ہاتھ میں دینے پڑتے ہیں ، کیا اس طرح کے کام کیلئے گھر سے نکل کر یا گھر میں رہ کر عورتوں کا غیر مردوں سے چوڑیاں پہننا جائز ہے؟ ۔ اس سوال کے جواب میں دارالعلوم کے مفتیان کرام نے کہا کہ غیر محرم مرد کا اجنبی عورتوں کو چوڑی پہنانا ، ناجائز اور گناہ ہے۔ جس سے خون کا رشتہ نہ ہو ایسے مردوں کے ہاتھوں سے چوڑی پہننے کیلئے عورتوں کا باہر نکلنا بھی ممنوع ہے۔

شیئر: