ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا کی نیوزی لینڈ سے 96 رنز کی یکطرفہ فتح کو سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے ’امیر بچے کی جیت‘ سے تشبیہ دی ہے۔
انڈیا کی فتح پر شعیب اختر کے تبصرے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’انڈیا نے کرکٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
فن ایلن کی تیز ترین سینچری، نیوزی لینڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میںNode ID: 901397
’انڈیا کی کرکٹ اس وقت ایسی دکھائی دیتی ہے جیسے کوئی امیر بچہ غریب بچوں کو محلے میں کھیلنے کے لیے بلاتا ہے کہ آؤ کرکٹ کھیلیں۔‘
وہ مزید کہتے ہیں کہ ’جب وہ بچے کرکٹ کھیلنے آتے ہیں تو امیر بچہ کہتا ہے کہ جیتنا صرف میں نے ہے، انڈیا بھی یہی کر رہا ہے، آٹھ ٹیموں میں سے چار رہ جاتی ہیں اور ان میں سے تین کو بُلا کر کہتا ہے کہ جیتنا میں نے ہے، اور میچ جیت گیا۔‘
شعیب اختر کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کچھ صارفین ان کی جانب سے دی گئی مثال سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ بعض تنقید کر رہے ہیں۔
Jab jeet nahi sakta toh
Boldo india finished cricket— momin (@m0minbhat) March 9, 2026
ایکس صارف مومن نے لکھا کہ ’جب جیت نہیں سکتے تو بول دو انڈیا نے کرکٹ کو ختم کر دیا۔‘
AhahahahahaBKLhhaha bas rona dhona chalu rakhna, we absolutely love it
— mydogmaaz (@VNoudiyal) March 9, 2026
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’رونا دھونا جاری رکھو، ہمیں یہ اچھا لگ رہا ہے۔‘
Defeating india in finals is not for chokers pic.twitter.com/jWOYOY6d7s
— (@Sher__Ali) March 8, 2026












