Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 3 میں ڈی آر ایس کا استعمال ہوگا

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے دوران پہلی بار ڈی آر ایس(Decision Review System) کا استعمال آئی سی سی معیار اور قوانین کے مطابق ہوگا۔آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی ڈی آر ایس یعنی امپائر کے فیصلہ کو اسکرین کے ذریعے دوبارہ پرکھنے کی اجازت دےدی ہے۔ ڈی آر ایس سسٹم کو متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل 2017 کے میچز میں بھی استعمال کیا گیا تھا۔پی سی بی نے پی ایس ایل3 میں ریفر ی اور امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والوں کےلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔گزشتہ روز لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے تمام میچوں میں ڈی آر ایس کے استعمال کےلئے امپائروں اور ریفریز کےلئے 2 روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے امپائرز کوچ ڈینس برنس نے شرکاءکو لیکچر دیا۔

شیئر: