Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحہ ورچوئل ہسپتال نے 11 لگاتار ریموٹ روبوٹک سرجریاں کیں

یہ اقدام ریموٹ سرجیکل پروسیجرز کے لیے سعودی پروٹوکول پروجیکٹ کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
صحہ ورچوئل ہسپتال نے کامیابی کے ساتھ 11 لگاتار انتہائی اہم طبی معاملات کی ریموٹ روبوٹک سرجریاں مکمل کی ہیں جس سے مریضوں کے لیے اعلیٰ معیار کی طبی دیکھ بھال کا حصول ممکن ہوا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ہسپتال کا کہنا ہے کہ ریاض میں موجود سرجیکل ٹیم نے حائل اور ریاض کے دیگر علاقوں میں موجود مریضوں کا ریموٹلی علاج کیا۔
یہ عمل ایک ایسے مربوط نیٹ ورک کا حصہ ہے جو دور دراز کے جغرافیائی علاقوں سمیت پورے سعودی عرب کے متعدد مقامات کا احاطہ کر رہا ہے۔
ان سرجریوں میں پھیپھڑے کے ایک حصے کی سرجری شامل تھی جو دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا دوسرا ریموٹ روبوٹک عمل اور عالمی سطح پر پانچواں ریموٹ نیومونیکٹومی ہے۔ اس کے علاوہ ان میں معدے کی سرجری، ہرنیا کا علاج، پیلوک ایکسپلوریشن اور رحم نکالنے کے آپریشن بھی شامل تھے۔
یہ اقدام ریموٹ سرجیکل پروسیجرز کے لیے سعودی پروٹوکول پروجیکٹ کا حصہ ہے، جسے صحہ ورچوئل ہسپتال نے اعلیٰ ترین معیاری اور حفاظتی اصولوں کے مطابق روبوٹک طبی اقدامات کے ضوابط طے کرنے کے لیے ایک قومی فریم ورک کے طور پر شروع کیا ہے۔
اس پروجیکٹ میں استعمال ہونے والے روبوٹک سرجیکل سسٹمز کو سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے منظوری مل چکی ہے، جو کہ ان کے کلینیکل استعمال کے لیے مکمل طور پر تیار ہونے اور مملکت کے حفاظتی و قانونی تقاضوں کے مطابق ہونے کی تصدیق کرتی ہے۔ 
 

 

شیئر: