Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن کارنر‎

آلو جب بھی ابالے جائیں اس کا چھلکا آسانی سے اتارنے کے لیے گرم گرم چھیل لیں کیوں کہ ٹھنڈے ہونے کے بعد لیس پیدا ہوجاتی ہے .
چاولوں  کو کیڑے سے بچانے کے لیے اس میں پسا ہوا نمک ملا دیں . کیڑا نہیں لگے گا  .  ایک من چاولوں کےلیے ایک سیر نمک کافی ہے .
 اگر سرکے کو  پانی  میں ملا کر اس میں سفید ململ کا کپڑا نچوڑ کر گوشت پر پھیلا دیں  تو اس پر مکھیاں نہیں آئیں گی . 
کریلے کے چھلکے اتار لیں اور کاٹ کر بیج نکالنے کے بعد کٹے ہوئے کریلے پر نمک لگا کر ان کو اچھی طرح مل کر دھو لیں .  ساری کڑواہٹ دور ہوجائے گی .
کریلوں  کے چھلکوں کا سالن بنانے کے لیے پیاز تل کر مصالحہ بھوننے سے نہ صرف  یہ مزیدار پکے گا بلکہ شوگر کے مریضوں کیلئے بھی مفید ہے . 
یہ بھی پڑھیں:آلو بھری مرچیں‎

شیئر: