Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں اسمارٹ پولیس سینٹر کا افتتاح

 دبئی..... متحدہ عرب امارات کے عالمی تجارتی اور سیاحتی مرکز دبئی جلد ہی اسمارٹ سٹی کا درجہ حاصل کرنے والا ہے۔ دبئی کی سڑکوں پر روبوٹ ٹریفک پولیس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جلد ہی پوری ٹریفک پولیس اور اس کے دیگر محکموں میں بھی روبوٹ تعینات کر کے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ دبئی پولیس کے اسمارٹ سروسز جنرل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر خالد ناصر الرزقی نے کہاکہ دبئی میں انسان کے متباد ل اسمارٹ پولیس مرکزکا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ مرکز دبئی ایمرٹیس میں جدید ٹکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے روبوٹ کی مدد حاصل کرے گا۔ روبوٹ پولیس کے بعد دبئی کی سڑکوں پر جلد ہی بغیر ڈرائیور خود کار گاڑیاں بھی چلائی جائیں گی۔ دبئی شہر دنیا کے جدید آئیڈیاز کے مطابق آگے بڑھنے والے 10 شہروں میں شامل ہے۔ اسی ضمن میں پروگرام آئیزکا آغاز کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد دبئی میں سرکاری سطح پر لگائے گئے تمام کیمروں کو باہم مربوط کرنا اور ان کیمروں کی رینج میں آنے والے افراد کی شناخت، موٹر فٹ پرنٹ اور چہرے کی شناخت ممکن بنائی جا سکے گی۔ اس طرح دبئی کو دنیا کا محفوظ ترین شہر بنایا جا سکے گا۔بریگیڈیئر الرزقی نے بتایا کہ پولیس مرکز میں اسمارٹ سروسز کوغیر معمولی پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ گذشتہ برس ستمبر میں اس مرکز کے افتتاح کے بعد اس میں روزمرہ کے کاموں کی انجام دہی کےلئے 1000 روبوٹ تعینات کئے گئے ہیں، جو بغیر انسانی مدد کے خودکار طریقے سے اپنا کام انجام دیتے ہیں۔
 

شیئر: