Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ : جدید دور کی غلامی کے شکار 36 افراد بازیاب

لندن۔۔۔ برطانیہ میں جدید دور کی غلامی کے الزامات کے تحت 15 افراد کو گرفتار کر کے 36 متاثرین کو بازیاب کرالیا گیا ۔ لندن کے شمال میں واقع علاقے مِلٹن کینز میں  5 کار واش مراکز پر چھاپے مارے گئے ،اس آپریشن میں 180پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایک ایسے گروپ کے خلاف کی گئی ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ انسانی اسمگلنگ، لوگوں کو غلام بنانے اور منشیات کے کاروبار میں ملوث ہے۔یہ گروپ کاریں دھونے والے مراکز کی آڑ میں اپنی مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا۔ پولیس کو 20 مختلف مقامات پر مارے گئے چھاپوں کے دوران منشیات کی بڑی مقدار کے علاوہ نقد رقم بھی ملی ہے۔
 

شیئر: