Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 3میں شرکت کیلئے لاہور قلندرز دبئی پہنچ گئے

 
لاہور:پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم دبئی پہنچ گئی۔ فرنچائز ٹیم کے ارکان اور سپورٹنگ اسٹاف لاہور سے غیرملکی پرواز کے ذریعے دبئی پہنچے۔ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو سعودی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا۔پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، دفاعی چیمپیئنز پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔موجودہ شیڈول کے مطابق ایونٹ کے تمام 34 میچز 4 مختلف وینیوز پر ہوں گے، جن میں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔ لاہور میں پلے آف مقابلے جبکہ کراچی میں25مارچ کو فائنل کے انعقاد کا پروگرام ہے۔حال ہی میں غیرملکی سیکیورٹی ماہرین نے پی ایس ایل فائنل کےلئے کئے جانے والے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے بین الاقوامی معیار کا قرار دیا۔جس سے پاکستان میں میچز کے انعقاد کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شیئر: