Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 3:لاہور قلندرز لاہوریوں کو خوش کردیگی

 
لاہور:پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے چیئرمین رانا فواد نے لیگ کے تیسرے ایڈیشن کےلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو ٹیم کا ہیڈ کوچ اور نوجوان بیٹسمین فخر زمان کو نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔ رانا فواد نے اعلان کیا کہ نئے سال میں نئے جوش و ولولے کے ساتھ اکھٹے ہورہے ہیں اور لاہور قلندرز میں نئے لوگوں کو لانے کافیصلہ کیا ہے۔قلندرز کے نائب کپتان فخر زمان ہوں گے اور برینڈن میکولم کی کپتانی میں ٹیم آگے جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو میکولم سے سیکھنے کا موقع ملے گا اور مجھے یقین ہے کہ اس بار ٹیم ضرور کامیاب ہوگی۔ پچھلے دو سال لاہوریوں کو وہ خوشی نہیں دے سکے جو دینی چاہتے تھے لیکن اس مرتبہ ضرور کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا عاقب جاوید ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔پریس کانفرنس میں شریک عاقب جاوید نے نئی ذمہ داری ملنے پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، ا±نہوں نے بتایا کہ کبیر خان اسسٹنٹ کوچ اور عتیق الزمان فیلڈنگ کوچ کے طور پرکام کریں گے۔اس موقع پر فخر زمان نے کہا کہ میری کامیابی میں لاہور قلندرز کا بھی اہم کردار ہے۔ میں نے عاقب جاوید سے ٹریننگ کے لیے رابطہ کیا تھا اور، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کی نگرانی میں ٹریننگ نے بھی میری صلاحیتوں میں اضافہ کیا ۔فخر زمان نے کہا کہ وہ برینڈن میکولم کے ساتھ مل کر ٹیم کو فاتح بنوانے کی کوشش کریں گے ۔

شیئر: