Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائٹ ہائوس نے روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قرار دیدیا

 واشنگٹن۔۔۔وائٹ ہائوس نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قر ار دیدیا۔ ترجمان وائٹ ہائوس کے مطابق سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے۔ترجما ن وائٹ ہائوس نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ جون 2017ء میں ان حملوں سے دنیا کا بڑا حصہ متاثرہوا اور عالمی سطح پرکمپیوٹرائزڈ سسٹم غارت ہوگیا تھا۔ روسی فوج نے جون میں دنیا کی تاریخ کا تباہ کن اور مہنگا ترین سائبر حملہ کیا جس کے باعث بہت سے ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ترجمان وائٹ ہا ئوس نے کہا کہ اس سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے جبکہ روس پہلے ہی الزامات کی تردید کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملکہ برطانیہ کی جگہ کون ؟خفیہ مشورے شروع

شیئر: