Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروفیشنل باکسر محمد وسیم مالی مسائل کے باعث انٹرنیشنل ٹائٹل سے محروم

کوئٹہ:حکومتی سرپرستی سے محرومی کے شکار پاکستان کے پہلے پروفیشنل چیمپیئن باکسرمحمد وسیم سے ٹائٹل واپس لے لیا گیا۔پاکستانی حکام کی عدم دلچسپی اور سرپرستی سے محرومی کے ساتھ ساتھ اسپانسرز نہ ہونے کے سبب پاکستان کے ورلڈ باکسنگ کونسل نے محمد وسیم سے ٹائٹل سے محروم کردیا ۔پاکستانی باکسر محمد وسیم نے گزشتہ سال پانامہ کے باکسر کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا اور رواں سال مئی میں انہیں گولڈ بیلٹ کیلئے جاپانی باکسر سے مقابلہ کرنا تھا۔محمد وسیم کو اس مقابلے کے لئے 7 لاکھ ڈالر جمع کرانے تھے لیکن اسپانسرز کی عدم دلچسپی اور حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی امداد یا معاونت سے محرومی کے سبب وہ یہ رقم جمع کرانے میں ناکام رہے اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ گزر گئی جس پر محمد وسیم سے سلور بیلٹ واپس لے لی گئی ۔ورلڈ باکسنگ کونسل نے محمد وسیم کی بیلٹ واپس لینے کے ساتھ ساتھ ان کی رینکنگ بھی پہلی سے چوتھی کر دی ہے۔محمد وسیم نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کیلئے کسی نے اسپانسر یا سپورٹ نہیں کیا لہٰذا فیس جمع نہ کرانے کے سبب اب میں اگلی فائٹ نہیں لڑ سکوں گا اور پاکستان کیلئے ٹائٹل جیتنے اور چیمپیئن بننے کا خواب پورا نہیں ہو سکے گا۔

شیئر: