118غیر قانونی تارکین گرفتار
        
        
                        
            
			
	
	       
	
				
            
                السلیل.... السلیل کمشنری کی پولیس نے 6گھنٹے کا سیکیورٹی آپریشن کرکے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 118تارکین وطن کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار شدگان میں گداگر ی کرنے والے 2عرب خاندان بھی شامل ہیں۔35افراد پر مشتمل تھے ان میں 10خواتین، 21بچے اور 4مرد تھے۔ پولیس نے ایشیائی اور افریقی ممالک کے 83تارکین کو گرفتار کرکے متعلقہ اداروں کی تحویل میں دیدیا۔