Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنتا دربار میں مینکا کی افسران کوپھٹکار

بریلی۔۔۔۔ مرکزی وزیر مینکا گاندھی جنتا دربار میں جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آپے سے باہر ہوگئیں۔ بریلی ودھان سبھا حلقے میں منعقدجنتا دربار میں خواتین و بہبود اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے یہاں پہنچے افسران کو عوام کے سامنے بے قابو ہوکر کھری کھری سنائی اور گالی بھی دے ڈالی۔مینکا نے اپنے پارلیمانی حلقے پیلی بھیت کے بہیڑہ میں جنتا دربار لگایا تھا ۔کوٹہ سسٹم میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کی شکایت پر مینکا آگ بگولہ ہوگئیں اور انہوں نے سرعام افسران کو ڈانٹ پلائی۔ علاوہ ازیں ایک سپلائی انسپکٹر پر مینکا کو اتنا طیش آیا کہ انہوں نے اسے گالیاں بھی دیں اور کہا کہ تم انتہائی نالائق ہوکہ کھاکھاکر موٹے ہوتے جارہے ہو، تمہاری آمدنی سے زیادہ جائداد کی تحقیقات کراؤنگی۔

شیئر: