Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عام انتخابات جولائی میں ہونگے،خواجہ آصف

  سیالکوٹ ...وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ دعوے کرتے تھے کہ سینیٹ اور عام انتخابات نہیں ہونگے۔سینیٹ الیکشن آئندہ ماہ ہو رہے ہیں جبکہ عام انتخابات جولائی میں ہونگے۔ عوام کے انگوٹھے اور ان کے دستخط سے عوامی نمائندے منتخب ہوتے ہیں۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی اور خدمت کا سفر پنجاب کے ساتھ وفاق میں بھی شروع کیا ۔نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم گالیوں سے نہیں اپنی کردار اور خدمت سے بنتے ہیں۔ 5 برس مخالفین نے کوشش کی کہ خواجہ محمد آصف جو آپ کے ووٹوں سے کامیاب ہوا تھا ناکام ہو جائے۔ دھرنے والوں اور نجومیوں نے اپنا زورلگایا لیکن انہیں ناکامی ہوئی ۔ سیاست تصادم کا نہیں بلکہ محبت اور خدمت کا نام ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن ایک خواب بن گیا تھا لیکن ہماری حکومت نے امن قائم کیاجس طرح پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں ۔کسی دوسرے ملک میں اس کی مثال نہیں ملتی۔خواجہ آصف نے کہا کہ توانائی کے بحران پر بھی قابو پایا۔ معاشی خوشحالی کے لئے سی پیک منصوبہ شروع کیا۔ بہت جلد گوادر پورٹ خطے کی سب سے بڑی بندرگاہ ہوگی۔

شیئر: