Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان: سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ، ’جعفر ایکسپریس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں ریلوے سٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق جمعرات کو دھماکہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے گزر جانے کے بعد ہوا۔
ریلوے کنٹرول کوئٹہ کے مطابق دھماکے سے ٹرین اور مسافروں کو کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہے کہ جعفر ایکسپریس کو اس سے پہلے بھی کئی بار تخریب کاری کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
کچھ دن قبل بلوچستان میں ٹریک کی کلیئرنس کے لیے چلنے والے والے ریلوے پائلٹ انجن پر فائرنگ ہوئی تھی جس کی وجہ سے جعفر ایکسپریس کی روانگی متاثر ہوئی۔
بلوچستان میں ٹرینوں پر پہلے بھی کئی بار حملے ہو چکے ہیں جبکہ مارچ میں ایک مسافر ٹرین کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا جن کو بعدازاں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے ذریعے بازیاب کیا تھا۔

شیئر: