Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں دھماکہ خیز اشیاءایران اسمگل کررہا ہے، الجبیر

میونخ .... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے حملوں میں 90فیصد دھماکہ خیز اشیاءایران فراہم کررہا ہے۔ الجبیر نے توجہ دلائی کہ خطے کے مسائل کی شروعات 1979ءمیں خمینی انقلاب کے بعد ہوئی۔ وہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شام ، عراق، یمن اور لبنان کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے میں ایران کا ہی ہاتھ ہے۔ اسی نے 1996ءمیں مملکت میں ٹاورز دھماکے کرائے تھے۔ سعودی عرب نے ایران پر کبھی کوئی جارحیت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران معمول کے مطابق معاملات چاہتا ہے تو اسے بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔ عادل الجبیر نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب پیٹرول کے ذریعے بجلی کی پیداوار پر انحصار کم کرنے کیلئے ایٹمی توانائی سے استفادے کی پالیسی پر گامزن ہوگیا ہے۔ سعودی عرب 10ممالک کیساتھ ایٹمی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بات چیت کررہا ہے۔

شیئر: