اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے پیر کو غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی، جارحیت کے خاتمے اور اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا پر زور دیا ہے۔
جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21 ویں غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے غزہ میں نسل کشی، جبری نقل مکانی، منظم تباہی اور غیرقانونی ناکہ بندی کی مذمت کی۔
انہوں نے اسرائیل ہر الزام لگایا کہ وہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے خصوصا یروشلم کے ای ون ایریا میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات کےخلاف بین الاقوامی قانون کے تحت قانونی کارروائی ضروری ہے۔
انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیل کے’ وحشیانہ جنگی جرائم ‘ پر زیادہ موثر بین الاقوامی ردعمل پر زور دیا۔
انہوں نے خبر دار کیا کہ اسرائیلی حکومت کا غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول اور گریٹر اسرائیل ورژن کو آگے بڑھانے کا ارادہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں عزۃ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر بھی غور کیا گیا۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے رکن مکوں پر زور دیا کہ وہ ریاض میں منعقدہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں منظور کی جانے والی قراردادوں پر عملدرآمد کریں۔
انہوں نے فللسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ملکوں کی بڑھتی تعداد کا خیرمقدم کیا اور دیگر ملکوں سے بھی ایسا کرنے کا مطالبہ کیا۔