فضائی ایمبولینس سے شہری کی بغداد سے وطن منتقلی
’مذکورہ خاتون سیاحت کے غرض سے بغداد آئی ہوئی تھی جہاں قیام کے دوران بیمار ہوگئی‘ ( فوٹو: سبق)
عراقی دار الحکومت بغداد میں سعودی سفارتخانے نے بیمار ہوجانے والی خاتون شہری کو فضائی ایمبولینس کے ذریعہ وطن منتقل کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ خاتون سیاحت کے غرض سے بغداد آئی ہوئی تھی جہاں قیام کے دوران بیمار ہوگئی‘۔
’علاج کی تکمیل کے لیے اسے مقامی انتظامیہ اور سعودی وزارت صحت کے تعاون سے وطن منتقل کیا گیا ہے‘۔
سعودی سفارتخانے نے عراق کے متعلقہ ادارے کا تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی قیادت کی واضح ہدایت ہے کہ بیرون ملک جانے والے شہریوں کو طبی ہنگامی صورتحال پر فضائی ایمبولینس کی سہولت فراہم کی جائے ۔