نئے تعلیمی سال کے اغاز پر 9 ہزار 900 طلبا نے موھبہ کلاسز پروگرام میں داخلہ لیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام کنگ عبدالعزیز اینڈ کمپینیئنز فاؤنڈیشن فار گفٹڈنیس اینڈ کریٹیویٹی (موھبہ) نے مملکت کے ممتاز سکولوں کے اشتراک سے کیا ہے۔
موھبہ کلاسز پروگرام پراس وقت 17 شہروں کے 190 سے زیادہ سکولوں میں عملدرآمد کیا گیا ہے جس میں سرکاری اور نجی سکول شامل ہیں اور جو انفراسٹرکچر، تدریسی طریقوں میں اعلی معیار پر پورا اترتے ہیں۔
اس پروگرام کا مقصد ذہین طلبا کو کولیفائڈ اساتذہ کی سپورٹ سے خصوصی کلاسز کے ذریعے مدد فراہم کرنا ہے۔

سعودی طلبا اپنی سکلز اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کردہ موھبہ کے جدید نصاب سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
اس پروگرام کا آغاز 2009 سے کیا گیا تھا، پہلے ایڈیشن میں 28 سکولوں میں 185 طلبا تھے، جبکہ اس سال طلبا کی تعداد 9 ہزار 900 سے زیادہ ہو گئی۔
اب تک ہزاروں ہونہار طلبا کو موھبہ کلاسز پروگرام کے ذریعے سپانسر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سیکڑوں موہبہ طلبا کو معروف بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں موھبہ ایکسیلنس پروگرام کے ذریعے داخلہ دیا گیا۔