Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان10 کھیلوں میں حصہ لے گا

 
اسلام آباد:پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا محمد اعظم ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 10 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے گا اور کامن ویلتھ 4سے 15 اپریل تک آسٹریلیا میں کھیلاجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے 80 کے قریب کھلاڑیوں اور آفیشلز10 مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کریں گے، ان کھیلوں کے مقابلوں میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، شوٹنگ، اسکواش،سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، ویٹ لیفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان ا سپورٹس بورڈ نے متفقہ طور پر کامن ویلتھ گیمز میں ان10 کھیلوں کے مقابلوں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان گیمز کے مقابلوں میں میڈلز حاصل کئے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ویٹ لیفٹنگ اور ریسلنگ میں میڈل حاصل کرنے کی یقینی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ مختلف مقامات پر جاری ہیں اور ان کھلاڑی کو کوچز جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اعظم ڈار نے کہا کہ پاکستان ا سپورٹس بورڈ نے33 ملین کی سمری وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بھیجی تھی جو وزارت فنانس میں ہے اور جس پر غورہو رہا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنی ہے اور کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں نے کام دکھانا ہوتا ہے اور امید ہے کہ جس طرح ہمارے کھلاڑی تربیتی کیمپوں میں بھر پور تربیت حاصل کر رہے ہیں اور کھیل کے میدان میں جذبے کے ساتھ اتریں تو کئی کھیلوں کے مقابلوں میں پاکستان کے لئے میڈلز لائے جا سکتے ہیں۔ واضع رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں2کھلاڑی جن میں ایک مرد اور ایک خاتون، بیڈمنٹن میں دو مرد اور دو خواتین، باکسنگ میں چار مرد، ہاکی میں 18 مرد، شوٹنگ میں5 مرد اور دو خواتین، اسکواش میں دو مرد اور دو خواتین، سوئمنگ میں ایک مرد اور ایک خاتون، ٹیبل ٹینس میں دو مرد اور دو خواتین ، ویٹ لیفٹنگ میں 8 مرد اور ریسلنگ میں 5 مرد کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

شیئر: