Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں اسپورٹس اکیڈمی

ریاض...سعودی اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ اعلیٰ ترکی آل الشیخ نے ریاض کے شہریوں کے لئے اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا اعلان کردیا۔ انہوں نے ”ایکشن یا دوری“ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ریاض اسپورٹس اکیڈمی 7اسٹار ہوگی۔ ریاض کلب کے سربراہ عبدالرحمان السویلم کے ساتھ معاہدہ کرلیا گیا۔ یہ اکیڈمی فٹبال، تیراکی، خود کے دفاع ، باسکٹ بال اور والی بال پر توجہ مرکوز کریگی۔ بین الاقوامی ٹرینر ز کی نگرانی میں چلائی جائیگی۔ ایسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گ جو کھیل میں نام پیدا کئے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں:۔ ویسٹ انڈیز جون میں ڈے/نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کریگا
 

شیئر: