Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشین رائل نیوی کے سربراہ کو نشان امتیاز

 اسلام آباد...صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی کمر توڑدی ہے۔ اب بچے کھچے دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان آرہے ہیں ۔ روک تھام کیلئے پاک افغان سرحد پر باڑ تعمیر کی جا رہی ہے ۔ جلد خطے میں دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔ پاکستان افغانستان حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ وہ ملائیشیا کی رائل نیوی کے سربراہ ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان ایچ جے احمد بدرالدین سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ صدر نے نشانِ امتیاز (ملٹری) بھی عطا کیا۔ صدر ممنون نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔ آسیان کی مکمل ڈائیلاگ پارٹنر شپ کے حصول کےلئے ملائیشیا نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ۔ صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کامیاب رہے ہیں۔ ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گیا ۔ صدر نے کہا کہ مسلح افواج کو انسداد دہشت گردی کا خصوصی تجربہ ہے۔ اب اس سلسلے میں دوست ممالک کو تربیت بھی فراہم کر سکتی ہے۔

شیئر: