Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صفائی کیمیکل کا استعمال کینسر کا باعث

مکہ مکرمہ...ماحولیاتی امو رکے ماہر اور کیمیکلز کے معاون پروفیسر ڈاکٹر فہد ترکستانی نے خبردار کیا ہے کہ گھر کی صفائی میں استعمال کئے جانے والے کیمیکل مواد خواتین کے پھیپھڑوں کیلئے انتہائی مضر ہیں۔ صفائی کے عمل میں ایک بار کیمیکل کا استعمال 20سگریٹ کے نقصان کے برابر ہے۔ کینسر کا ایک بڑا سبب کیمیکل مواد کا بے تحاشا استعمال ہے۔ گھروں میں صاف ہوا کا بھی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے تنفس کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔خواتین سامان کو چمکانے اور برتن دھونے نیز فرش صاف کرنے کیلئے جو کیمیکل استعمال کرتی ہیں وہ نہایت خطرناک ہے۔ احتیاطی تدابیر کا اہتمام لازم ہے
 
 

شیئر: