Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی ،لاکھوں کی روئی جل گئی

برنالہ ۔۔۔۔پنجاب کے برنالہ بھٹنڈہ روڈ پر واقع کاٹن فیکٹری میں آگ لگنے سے 3لاکھ روپے سے زائد کی روئی جل کر راکھ ہوگئی۔ فیکٹری کے مالک منیش کا کہنا ہے کہ وہ دفتر میں بیٹھے تھے کہ اچانک مزدوروں نے شور مچانا شروع کردیا ۔باہر نکل کر دیکھا تو روئی کی گانٹھوں میں آگ لگی ہوئی تھی ۔آگ کے شعلے بڑھتے ہی جارہے تھے۔ فوراً فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی ۔ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ منیش نے بتایا کہ فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - -امونیا گیس سیلنڈر پھٹنے سے فیکٹری میں آتشزدگی، 3ہلاک

شیئر: