Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی تاریخ کے فروغ کے لیے نیا پروگرام

اجلاس میں تاریخی تحقیق کے فروغ، علمی و تحقیقی اشاعت پر تبادلۂ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
شاہ عبدالعزیز پبلک فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن سلمان نے سعودی تاریخ سے متعلق ایگزیکٹیو پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس کا آغاز 2027 کی دوسری سہ ماہی میں ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس پروگرام کا مقصد مملکت کی قومی تاریخ کے بارے میں آگاہی اور علمی معلومات کو فروغ دینا ہے۔
یہ منظوری ریاض میں فاؤنڈیشن کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ سٹڈیز اینڈ پبلشنگز کمیٹی کے اجلاس کے دوران دی گئی جو فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ذیلی کمیٹی ہے۔
اس پروگرام میں 40 گھنٹے سے زیادہ دورانیے کا ایک جامع تربیتی کورس شامل ہے جس کی نگرانی سعودی تاریخ کے ماہرین کریں گے۔ اس کا مقصد شرکا کی تاریخی پس منظر کو سمجھنے، واقعات کا تجزیہ کرنے، مستند معلومات اخذ کرنے اور ذرائع کی تصدیق کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس میں تاریخی تحقیق کے فروغ، علمی و تحقیقی اشاعت کو آگے بڑھانے اور تاریخی ماخذ کو محفوظ بنانے اور ان کی دستاویز بندی کے طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ان اقدامات کا مقصد علمی و تحقیقی مواد میں اضافہ کرنا اور محققین و ماہرین کے لیے تاریخی مطالعات سے استفادے کے مواقع کو وسعت دینا ہے۔ کمیٹی نے اپنے دائرہ اختیار سے متعلق دیگر امور پر بھی غور کیا۔
فاؤنڈیشن کے بورڈ نے سٹڈیز  اینڈ پبلشنگ افیئرز کمیٹی کے قیام کی منظوری دی تھی جس میں تاریخی مطالعات اور علمی و تحقیقی اشاعت کے ماہرین شامل ہیں۔

شیئر: