Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموں ، ذائقہ اور صحت ساتھ ساتھ ‎

لیموں  کو ننھا منا سا ڈاکٹر کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا  ۔ اس میں صحت بخش غذائی اجزاء  کا    خزانہ  چھپا ہوا ہے ۔لیموں کے غذائی اجزاء میں ایسیٹک  ایسڈ ،کیلشیم،پوٹاشیم،فولاد،فاسفورس اور وٹامنزاے  ، جی اور سی شامل ہیں  . بڑھتے  ہوئے  بچوں کے لئے     لیموں کے رس کا استعمال  بے حد فائدہ مند ہے۔ یہ بچوں کی ہڈیاں مظبوط بناتا ہے  ،  کیلشیم کی ضروری مقدار فراہم کرتا ہے اور  پیٹ خراب ہونے سے محفوظ رکھتا ہے ۔اگر بچوں کو ایک  چمچ شہد میں لیموں کا رس ملا کر دیا جائے تو  بچے پیٹ کے امراض سے محفوظ رہتے ہیں  اور    باآسانی   دانت  بھی نکال لیتے ہیں ۔ لیموں نزلہ، زکام اور گلے کے امراض کے لئے بھی فائدہ مند ہے .   چند روز گرم قہوہ میں نمک اور ایک عدد لیموں ملا کر صبح کے وقت  پینے سے  نزلہ زکام  دور  ہوجاتا ہے ۔ جوڑوں کے درد  کی صورت میں دن میں تین سے چار مرتبہ لیموں کی نمکین سکنج بین  کا استعمال موثر ثابت ہوتا ہے .  سستی اور نقاہت کو دور کرنے کے لئے لیموں کے رس کو ٹھنڈے پانی میں چینی اور نمک کے ساتھ ملا کر پی لیں فوری توانائی حاصل ہو گی اور سستی اور کمزوری دور ہو جائیگی ۔

شیئر: