بلوچ علیحدگی پسندوں سے مذاکرات نہیں کئے ،چین
جمعرات 22 فروری 2018 3:00
بیجنگ ...چین نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کے تحفظ کیلئے بلوچ علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کی تردید کردی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیجنگ سی پیک کے منصوبوں اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے سی پیک کے تحت ملک بھر میںبنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی سیکیورٹی اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے فورس قائم کی ہے۔ سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی سیکیورٹی اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔