تصویر وائرل ہونے پر لڑکی نے کنویں میں کود کر جان دیدی
بلیا۔۔۔۔اتر پردیش کے بلیا کے ابھاؤ علاقے میں سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکے کے ساتھ فوٹو وائرل ہونے سے پریشان ہوکر لڑکی نے کنویں میں کود کر خود کشی کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق شیخ پور گرام کی رہنے والی للتا چوہان کی لاش گاؤں کے کنویں سے ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کنویں سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔پولیس نے بتایا کہ للتا کا فوٹو ایک نوجوان لڑکے ساتھ واٹس اپ پر وائرل ہوا تھا۔ اس سے پریشان ہوکر اس لڑکی نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کردی۔