مسجد پر قبضے کیخلاف مسلمانوں کا احتجاج
مالیر کوٹلہ۔۔۔۔پٹیالہ کے ٹی پی اسپتال روڈ پر بند پڑی قدیم مسجد کو آباد کرانے کی کوششوں کو اس وقت زبردست دھچکا لگا جب دوسرے فرقہ کے لوگوں نے مسجد پر’’ نشان صاحب‘‘نصب کرکے ماحول کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی۔ اس واقعہ پر مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔پٹیالہ سے پنجاب وقف بورڈ کے رکن انجینیئر عبدالواحد چوہدری کی قیادت میں ایک وفد نے ضلع انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا اورمسجد پر ناجائز قبضہ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے درخواست کی کہ مسجد کو آباد کرکے مسلمانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔