یوپی : مین پوری میں خواجہ سراؤں نے سنبھالا ٹریفک نظام
مین پوری۔۔۔۔روڈ سیکیورٹی کی بیداری مہم کے تحت اتر پردیش کے مین پوری میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے خواجہ سراؤں سے مدد کی انوکھی اپیل کی ۔ شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک پولیس کے ساتھ خواجہ سرابھی موجود رہے جنہوں نے چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی تاکید کی۔لوگوں نے ان کے انداز کلام سے محظوظ ہوتے ہوئے ہیلمٹ لگانے کی یقین دہانی کرائی۔مہم کے دوران 110چالان کاٹے گئے جن میں 90ہیلمٹ اور 20سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی خلاف ورزی کے تھے۔ایس ڈی ایم بی رام نے بتایا کہ اس مہم میں اولڈ ایج آشرم کے لوگوں سے بھی مدد لی جائیگی۔