Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاپی گیس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح

   اسلام آباد...وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور افغان صدر اشرف غنی نے ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور ہند تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے پہلے حصے کا افتتاح کردیا۔منصوبے کے پہلے حصے کا آغاز افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کی سرحد سے متصل ترکمانستان میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب افغانستان میں ہوئی جو افغان ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھائی گئی۔ پاکستان ، افغانستان اورترکمانستان کے صدر کے علاوہ ہندوستانی حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ایک ہزار 814 کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن منصوبے کی گنجائش 33 ارب کیوبک میٹر ہے۔ ترکمانستان سے پاکستان اور ہند جبکہ افغان صوبے ہرات، فراہ، ہ ہلمند اور نمروز کو گیس فراہم کی جا سکے گی۔ افغان صدر اشرف غنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے میں تمام لوگوں کا اکھٹا ہونا آنے والی نسلوں کے لئے پیغام ہے۔ اس سے ہماری معیشت کو ترقی، روزگار کے مواقع، ہماری سلامتی اور دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں مدد ملے گی۔ دریں اثناء طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن کی حفاظت کی ضمانت لینے کو تیار ہیں۔یہ منصوبہ افغانستان کی معیشت کے لئے اہم ہے طالبان حکمرانی کے دوران یہ منصوبہ قابل غور تھا۔

شیئر: