Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کی تراکیب

لیموں کو زمانہ قدیم سے حسن کی افزائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے  ۔ اس کے جلد پر استعمال سے ڈھیلی جلد سکڑ کر ٹائٹ ہو جاتی ہے ، کھلے مسام بند ہو جاتے ہیں اور سانولی رنگت نکھر جاتی ہے ۔ لیموں چکنی جلد کے لیے اکسیر کا کام دیتا ہے البتہ خشک جلد کے لیے اس کا استعمال مناسب نہیں ۔ ایک کھانے کا چمچ عرق گلاب میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر اس سے چہرہ صاف کریں ۔ اس مکسچر کو گردن اور کہنیوں پر بھی لگائیں  جلد صاف ہو جائے گی ۔ 
دھوپ سے پیدا ہونے والے داغ دھبوں کے لیے دہی سے بڑھ کر بھلا کیا ہو سکتا ہے ۔ ایک چائے کے چمچ دہی میں ایک چٹکی زعفران شامل کر کے چہرے پر لگائیں ۔  روزانہ دہی کے استعمال سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے اور چہرہ نکھرا ہوا شاداب نظر آئے گا ۔
چہرے پر  پڑنے والے داغوں سے نجات حاصل کرنے کے  لیے  جائفل کو دودھ کے  ساتھ رگڑ کر یا پیس کر چہرے پر لگائیں ۔ یہ عمل ہفتے میں چار بار جاری رکھیں ۔ 

شیئر: