Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ’سعودی عرب چیریٹی سٹال‘ عوامی توجہ کا مرکز

اس میں شریک فیملیز رمضان کے روایتی کھانے اور مشروبات فروخت کر رہی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ میونسپلٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے چیریٹی سٹال ایونٹ 2026 میں ہر عمر کے حاضرین اور سیاح بھرپور انداز میں شرکت کر رہے ہیں جس سے ایونٹ کا ٹرن آؤٹ شاندار جا رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس تقریب میں 30 سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں جنہیں رمضان کے ماحول میں یکجہتی اور سماجی تعاون کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
اس اقدام کا مقصد مطلقہ اور بیوہ خواتین، سوشل سکیورٹی سے فائدہ اٹھانے والے افراد، بے روزگار افراد، کام کرنے والی فیملیز اور معذور افراد کے لیے کام کرنا ہے۔
یہ ایک متحدہ سپورٹ سسٹم کے پروگراموں کا حصہ ہے جس کا مقصد معاشی مضبوطی ہے جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے تاکہ کمیونٹی کے اقدامات اور کم آمدنی والے گھرانوں کو مضبوط کیا جائے۔
یہ ایونٹ معاشی، ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں کی وجہ سے رمضان کا بھرپور تجربہ پیش کر رہا ہے۔ اس منظم پلیٹ فارم کے تحت چھوٹے کاروبار کو سپورٹ کیا جا رہا ہے جس سے کاروباری افراد اور دستکاروں کو اپنی مصنوعات عوام کے سامنے پیش کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

اس میں شریک فیملیز رمضان کے روایتی کھانے اور مشروبات فروخت کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہاتھ سے بنے ہوئے فن پارے اور مصنوعات مملکت کے شاندار ثقافتی ورثے کو اجاگر کر رہے ہیں۔
اس تقریب میں روایتی فن پاروں اور ورثے کی پرفارمینس کی لائیو نمائش کی جا رہی ہے  جس سے قومی شناخت اور جازان ریجن کی لوک داستانوں کی جھلک نمایاں ہوتی ہے جو رہائشیوں اور سیاحوں کو بھرپور تفریح فراہم کر رہی ہے۔

 

شیئر: