Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر فی اونس سستا ہوگیا

نیویارک ۔۔۔عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر فی اونس سستا ہوگیا جبکہ خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی ہفتہ وار قیمتوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سونا 25 ڈالر فی اونس سستا ہوا ہے جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران سونا 1353 ڈالر سے کم ہوکر 1328 ڈالرفی اونس پرآگیا ۔دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں امریکی خام تیل 2 ڈالر مہنگا ہوا اور ایک ہفتے کے دوران خام تیل 61.57 ڈالر سے بڑھ کر 63.57 فی ڈالر کی قیمت پر بند ہوا۔

شیئر: