Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان طالبان کا لڑائی کے خاتمے کیلئے امریکا سے پھر بات چیت پر زور

واشنگٹن ۔۔۔ طالبان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ افغانستان کی لڑائی ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔طالبان  نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مکالمے کی راہ تلاش کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔لڑائی ختم کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کے لیے کابل میں بلائے گئے علاقائی راہنماؤں کے اجلاس کے آغاز سے قبل اپنے بیان میں طالبان نے کہا ہے کہ وہ معاملے کا پْرامن تصفیہ چاہتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی اسلامی امارات کا سیاسی دفتر امریکی اہل کاروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ افغان معاملے کے پْرامن حل کے لیے اسلامی امارات کے سیاسی دفتر سے براہِ راست مذاکرات کرے۔اِس میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا افغان عوام کے جائز مطالبات تسلیم کرتا ہے اور کسی پرامن طریقے سے بات چیت کرتا ہے تو اس سے تصفیہ تلاش کرنے میں مدد ملے گی ۔ی
یہ بھی پڑھیں :لیسٹر سٹی میں دھماکے سے مرنیوالے4ہو گئے ، 2عمارتیں تباہ

شیئر: