Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنیوالوں کو پکڑنے والا کیمرہ نصب

ریاض.... محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ جو شخص بھی ایسا کریگا نگراں کیمرے اس کی تصاویر لے لیں گے۔ اس انتباہ کے بعد مقامی شہریوں کو ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے اور حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے پر مقررہ کارروائی کرنے والے کیمروں کی جستجو شروع ہوگئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا اور محکمہ ٹریفک کی ویب سائٹ پر جاکر ان کیمروں کا معائنہ شروع کردیا جو ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے کی کارروائی ریکارڈ کرلیں گے۔ حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے کی صورت میں ڈرائیور کی تصویر کیمرے میں محفوظ کرلیں گے۔ محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے شاہراہوں پر نصب کردیئے گئے ہیں۔آئندہ ہفتے سے ریاض، جدہ اور دمام میں موثر ہونگے۔

شیئر: