Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک کرکٹ ایسوسی ایشن کا سعودی کرکٹ سنٹر سے اظہار تشکر

طارق نورالہی۔ تبوک
تبوک کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین بلال چوہدری کی سعودی کرکٹ سنٹر جدہ کے سی ای او ندیم ندوی سے خصوصی ملاقات اس موقع پر کرکٹ افیر منیجر صدیق الاسلام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں تبوک کرکٹ ایسوسی ایشن کی کامیاب سرگرمیوں کو سراہا گیا۔ سعودی کرکٹ سنٹر کی طرف سے تبوک میں2معیاری گراونڈ زکی جلد تعمیر کا وعدہ بھی کیا گیا جس سے تبوک میں کرکٹ سہولیات میں بہتری کے امکانات پیدا ہوں گے۔ بلال چوہدری نے ندیم ندوی اور سنٹر کے تمام ذمہ داران کا اپنی اور تبوک ریجن کے تمام شائقین کرکٹ کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور تعاون جاری رکھنے کی استدعا کی۔ 

شیئر: