Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران امت کیخلاف سازشیں اور دہشتگردوں کی مدد بند کرے، پاکستان علماءکونسل

ریاض.... پاکستان علماء کونسل نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امت کے خلاف سازشیں اور دہشتگردوں کی مدد بند کردے۔مسلم ممالک کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے کا سلسلہ ترک کردے۔ یہ بات ندائے امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماءکونسل کے رہنماﺅں نے کہی۔ پاکستان کی مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے 2مارچ 2018 ءجمعہ کو شام میں ہونے والے مظالم کے خلاف یوم مذمت منانے کا اعلان کردیا۔ شام کے مسئلے پر عالمی اور دنیائے اسلام کی بے بسی کو افسوسناک قراردیا۔ پاکستان علماءکونسل کے زیر اہتمام کانفرنس کے شرکاءنے کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکہ ، اسرائیل اورہندوستان سازشوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہتر کرنے اور دوست ممالک کی غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے فوری طور پر وفود بھیجے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو کھلے شہر قرار دینے کامطالبہ غیر شرعی اورغیر اسلامی ہے۔سعودی عرب کی موجودہ حکومت حجاج اور زائرین کے لئے جو خدمات انجام دے رہی ہے وہ قابل قدر ہیں۔ اس طرح کے مطالبات کرنے والے ارض الحرمین الشریفین کے امن سے کھیلنا چاہتے ہیں جس کی ملت اسلامیہ قطعی اجازت نہیں دے گی۔ کانفرنس کی صدارت مرکزی چیئرمین او ر وفاق المساجد کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔ کونسل نے جاری کردہ اعلامیہ میں امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کو عالمی امن کیلئے خطرہ قر اردیا۔ 4مارچ کو لاہور میں شامی عوام کی حمایت میں بھرپور مظاہرہ ہوگا۔

شیئر: