Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کمپیکٹ لانچ‎

سونی کمپنی کی جانب سے ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کمپیکٹ اسمارٹ فون متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ دونوں اسمارٹ فونز میں گوریلا گلاس 5 اور میٹل فریم باڈی دی گئی ہے۔ اسمارٹ فونز واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ بھی ہیں۔ایکس زیڈ 2 میں 5.7 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 400 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 19 میگا پکسل کا کیمرہ اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3180 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ فون کو سبز ، پنک ، سلور اور کالے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی قیمت 800 یورو ہے۔ 
ایکس زیڈ 2 کمپیکٹ میں 5 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 400 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 19 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 2870 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کو کالے ، سلور ، سبز اور پنک رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 600 یورو ہوگی۔

شیئر: