Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این او سی کو غیر ادا شدہ فیس سے جوڑنا درست نہیں، محکمہ تعلیم

    ریاض - - - - -  ریاض ریجن میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل محمد الوہیبی نے واضح کیا ہے کہ نجی اور انٹرنیشنل اسکول کے ذمہ داران این او سی کے اجراء کے سلسلے میں مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ تعلیمی فیس ادا نہ کر سکنے والے طلباء و طالبات کے مستقبل سے نہ کھیلیں۔ الوہیبی نے توجہ دلائی کہ فیس ادا نہ کرنے والے طلباء و طالبات کی بابت قاعدے ضابطے موجود ہیں۔ اگر کوئی سرکاری اسکول کسی نجی یا انٹرنیشنل اسکول سے ٹرانسفر کیس کے طور پر رابطہ کرے تو ایسی حالت میں ٹرانسفر کی منظوری دینا ہو گی۔ تاہم اسکول کا حق ہے کہ وہ سرکاری اسکول کو فیس ادا نہ ہونے کے واقعہ سے مطلع کر دے اور اپنا یہ حق بھی جتا دے کہ جب تک فیس ادا نہیں ہو گی اس وقت تک متعلقہ طالب علم یا طالبہ کی فائل اس کے حوالے نہیں کی جائے گی۔ انہو ںنے یہ بھی کہا کہ اگر فیس ادا نہ کرسکنے والے طالب علم کو اسکول والے اپنے یہاں برقرار نہ رکھنا چاہتے ہوں تو ایسی حالت میں وہ موجودہ تعلیمی دورانیے کے اختتام سے قبل تحریری طور پر سرپرست کو مطلع کردیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی عرب پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کریگا، عبدالرحمان الحربی

شیئر: