Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک محفوظ ہوگا تو اقتصادی ترقی ہوگی،جنرل راوت

نئی دہلی۔۔۔۔ملک کی تعمیر میں دفاعی بجٹ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے جنرل بپن راوت نے کہا کہ ملک محفوظ ہوگا تو معیشت خود بخود ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔جنرل راوت نے سینٹر فار لینڈ وار فیئر اسٹڈیز کی سالانہ کانفرنس میں کہا کہ شہریوں اور فوجی جوانوں میں ہمیشہ دفاعی بجٹ پر تشویش ظاہر کی جاتی ہے۔ فوج کے ہیڈکوارٹر میں اس سلسلے میں مطالعہ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ شعبہ دفاع کا ملکی تعمیر میں 35سے 37فیصد حصہ ہوتا ہے۔ دفاعی بجٹ بڑھنے سے سرکاری خزانے پر پڑنے والے بوجھ کے خدشات کا جواب دیتے ہوئے راوت نے کہا کہ فوجی جوان جن مقامات پر تعینات رہتے ہیں وہاں سے خریداری وغیرہ بھی کرتے ہیں جس سے علاقے کی ترقی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سرطان کی روک تھام کیلئے ریاستی حکومت اور ٹاٹا ٹرسٹ میں معاہدہ

شیئر: