Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار سرحد پر واقع روہنگیا کیمپ سے فوجی ہٹا دے،بنگلہ دیش کا مطالبہ

ڈھا کا...بنگلہ دیش نے پڑوسی ملک میانمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فوجی سرحد کے اس علاقے سے ہٹا لے جہاں ہزاروں روہنگیا پناہ گزین مقیم ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر واقع ایک پتلی سی پٹی پر 5  ہزار کے قریب روہنگیا رہائش پذیر ہیں جو اپنے ملک میں اکثریتی بودھوں کی جانب سے نسلی تعصب اور تشدد کا شکار ہونے کے بعد وہاں سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔گزشتہ روز100سے200کے درمیان برمی فوجی سرحد پر واقع عارضی کیمپ کے قریب نمودار ہوئے۔ سرحدی محافظوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کے پاس مشین گنیں اور ما رٹر تھے۔ایک روہنگیا شخص دل محمد نے بتایا کہ میانمار کے حکام لاؤڈا سپیکروں سے اعلانات کر رہے ہیں کہ روہنگیا یہ علاقہ چھوڑ کر چلے جائیں۔اس سے قبل اس علاقے میں میانمار کی جانب سے بڑے پیمانے پر فوجی گشت دیکھنے میں آئی تھی۔ایک اور شخص محمد عارف نے بتایاکہ وہ اپنے ساتھ کم از کم 14 سیڑھیاں لے کر آئے تھے اور انھوں نے سرحدی جنگلے پر چڑھ کر ہمیں ڈرانے کی کوشش کی کہ وہ ہمیں اس کیمپ سے نکال باہر کریں گے۔بنگلہ دیش کے قائم مقام وزیرِ خارجہ نے میانمار کے سفیر کو بلا کر انھیں کہا کہ سرحدی علاقے میں فوجی موجودگی سے بے چینی پھیلے گی اور کشیدگی میں اضافہ ہو جائیگا۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ میانمار اپنی فوجیں اور فوجی اثاثے سرحد سے ہٹا دے۔

شیئر: