Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس نے ناقابل تسخیر ایٹمی اسلحہ بنالیا

ماسکو۔۔۔روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے ایسے ناقابل تسخیر جوہری ہتھیار تیار کر لیے ہیں جو دنیا میں کہیں بھی مار کر سکتے ہیں۔پیوٹن نے نئے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا دعویٰ اپنے چوتھے صدارتی انتخابات سے قبل کیا۔ نئے صدارتی انتخاب سے قبل صدر پیوٹن کایہ آخری صدارتی خطاب تھا۔ صدر پیوٹن چوتھی بار صدرمنتخب ہونے سے  چند ہی روز دور ہیں۔روس کے سرکاری ٹی وی چینل پر پیوٹن کی تقریر کے دوران اُن2 ہتھیاروں کی ویڈیو چلائی جنھیںپیوٹن نے بطور نئے ناقابل تسخیر ہتھیار بتایا۔ ہائپرسونک میزائل سسٹم آواز سے 20 گنا زیادہ تیزی سے پرواز کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس ایسے ڈرون بھی تیار کر رہا ہے جنہیں آبدوز سے چھوڑا جا سکے گا۔ یہ ڈرون جوہری حملہ بھی کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ روس کے اس نئے ہتھیار کو یورپ اور ایشیا میں جال کی طرح بچھے ہوئے امریکی دفاعی نظام بھی نہیں روک سکتے۔پیوٹن نے روسی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے 2گھنٹے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ روس نے فضا سے مار کرنے والے نئے چھوٹے میزائل سسٹم’ ’کِنزال‘‘ کا تجرباتی استعمال بھی شروع کردیا ہے جو آواز سے 10 گنا رفتار سے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ روس نے بغیر انسانوں کے پانی میں چلنے والی ڈیوائسز بھی تیار کرلی ہیںجو آبدوزوں اور ٹورپیڈوز کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے سفر کر کے نیوکلیئر وارہیڈز لا سکتی ہیں۔انہوں نے نئے کروز میزائل اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل’ ’سرمت‘‘ کے تجربات بھی دکھائے۔تجزیہ کاروں کے مطابق روسی صدر کا یہ بیان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فوجی طاقت بڑھانے والے بیان کے جواب میں آیا ہے۔
 

شیئر: