Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیا: سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی

 کیلیفورنیا ..... کیلیفورنیا میں ایک چھوٹے سے شہر کے میئر نے سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون کے استعمال اور موسیقی سننے پر پابندی لگادی ۔ جو اس حکم کی خلاف ورزی کرے گا اس پر 100ڈالر جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ موبائل فون سے ٹیکسٹ میسج پر بھی پابندی ہوگی۔ پہلی مرتبہ خلاف ورزی کرنے والے کو وارننگ کے بعد چھوڑ دیا جائیگا تاہم اگست سے ایسا کرنے والوں کو جرمانہ لگایا جائیگا۔ پہلے جرمانے کے بعد بھی اگر کوئی شخص باز نہ آیا تو اس پر 500ڈالر کے جرمانے لگائے جائیں گے۔ راہگیروں کو ایئر فون استعمال کرنے کی بھی ممانعت ہوگی۔اس شہر کی آبادی 38ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

شیئر: